ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

لکھنؤ(اے پی پی) ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں سپین کو شکست سے دوچار کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے پانچویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے سپین کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا۔ ارجنٹائن کی جانب سے نکولس کینان نے 51 ویں اور ٹامس ڈومنی نے 54 ویں منٹ میں گول کیا جبکہ سپین کی طرف سے واحد گول مارک پریلون نے 67 ویں منٹ میں گول کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی