جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، ہالینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، ہالینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکھنؤ(اے پی پی) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، ہالینڈ نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔ گزشتہ روز بھارت کے شہر لکھنؤ میں کھیلے گئے ساتویں پوزیشن کے میچ میں ہالینڈ نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تھیری برنکمین اور بریم وان گروسین نے دو، دو جبکہ وان ڈیم اور مورس ڈی ولڈر نے ایک، ایک گول کیا۔