مائیکل فلپس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا

مائیکل فلپس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائیگا

نیویارک (آئی این پی)امریکہ کے تیراک مائیکل فیلپس کو بی بی سی سپورٹس پرسنیلٹی شو میں اتوار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس کے دوران سونے کے پانچ اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا۔معروف امریکی تیراک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں سپورٹس پرسنیلٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک ناقابلِ یقین سال رہا اور میں اس عظیم رات کے آنے کا منتظر ہوں۔مائیکل فیلپس نے سنہ 2000 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور وہ اب تک 28 تمغے حاصل کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ مائیکل فیلپس نے پانچ اولمپکس میں حصہ لیا اور 23 طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے کے ساتھ اپنے کریئر کو خیرباد کہا۔انھوں نے اس سے قبل 200 میٹر بٹر فلائی، 200 میٹر میڈلے، 4x100 میٹر فری سٹائل، 4x200 میٹر فری سٹائل اور 4x100 میٹر میڈلے میں سونے کے تمغے جیتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی