فروری میں ایران کیخلاف ڈیوس کپ کھیلوں گا:اعصام الحق

فروری میں ایران کیخلاف ڈیوس کپ کھیلوں گا:اعصام الحق

لاہور(آئی این پی) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاہے کہ فروری میں ایران کیخلاف ڈیوس کپ کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائیدؤں گا۔اعصام الحق نے فیس بک پر جاری پیغام میں کہاہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مشکور ہیں جس نے ایران کی جانب سے پاکستان کیخلاف بیرون ملک کھیلنے کی درخواست مسترد کردی۔اعصام کا کہنا تھا کہ بارہ سال بعد ٹینس کے شوقین افراد پاکستان میں ڈیوس کپ کے مقابلے دیکھ سکیں گے۔ انھوں نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں کہ اپنے لوگوں کے درمیان کسی بین الاقوامی ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔انھوں نے شائقین ٹینس سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کی حمایت میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم آئیں۔اعصام کا کہناتھاکہ سب مل کر کوشش کریں کہ پاکستان کو ڈیوس کپ کے گروپ ون میں دوبارہ لے کر آئیں اور دنیا کو بتادیں کہ پاکستان کی عوام کھیلوں سے محبت کرتی ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان تین سے پانچ فروری تک ڈیوس کپ کے مقابلے ہونگے۔پاکستان کا حریف ایران ہوگا۔ یہ مقابلے اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی