حکومت قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے،عابد صدیقی

حکومت قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے،عابد صدیقی

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے ان منصوبوں میں ناکامی کے باوجود حکومت کو غلطی دہرانے کی عادت پڑ چکی ہے اپوزیشن جماعتیں عوام کی جان ظالم حکمرانوں سے چھڑانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں متحد اپوزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ناکام منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔ اگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی، انہوں نے کہا کہ کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس میٹرو، اورنج ٹرین اور دیگر ناکام منصوبوں کے لئے تو کھربوں روپے ہیں لیکن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے اُن کے لئے فنڈز نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اسی طرح سرد مہری دکھائی تو آپریشن کی کامیابی ناکامی میں بدل جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...