حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا،عامر سمیر
لاہور(خبرنگار) معیاری فوڈ ز اور سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر میں بھرپور اور سخت کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے، عوام کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں ،حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا، صارفین کے استعمال کیلئے تمام معیاری اشیاء اور معیاری سروسز کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈ کی پیکنگ میں خالص اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے، صارفین کی اشیاء ضروریہ کے تقریباً 60 ہزار مقدمات دائر کیے گئے جن میں 92 فیصد مقدمات کے فیصلے ہوچکے ہیں، ڈی،سی، اوز کی ٹیموں اور صارف عدالتوں میں 6 ماہ کے مختصر وقت میں تمام مقدمات کو نمٹانے کیلئے بہترین کوارڈنیشن قائم کی گئی، پنجاب صارف پروٹیکشن کونسل کے ڈائریکٹر عامر ضمیر نے ایک اجلاس سے خطاب میں بتایا ایسی کئی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔