حکومتی پالیسیوں نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کردیا ،رانا محمود ا

حکومتی پالیسیوں نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کردیا ،رانا محمود ا

لاہور ( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانافاروق اشرف پیپلز پارٹی لاہور کے سابق میڈیا ایڈوائزر ایس ایم فیروز ہدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دےئے لوگ فاقہ کشی اور خود کشیوں پر مجبور ہیں بڑھتی ہو ئی مہنگائی اور بے روز گار ی نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھا ہے معاشی حالات سے تنگ لوگ لوگ شدید ذ ہنیدباؤ کا شکار ہو کر خوکشیوں پر مجبور ہیں سبز یوں اور آئل کی منصو عات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر کے عوام پر شب خون مارا ان خیالات کا اظہار اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نئے پرانے پارٹی ورکرز و رہنما اکھٹا ہو رہے ہیں پنجاب میں پارٹی کے جانثار رہنما قمر الزمان قائرہ کو صدر اور ندیم افضل چن کو سیکرٹر ی جنرل نامزد سے پارٹی کے کارکنوں کو نیا حو صلہ ملا اب پیپلز پارٹی کے کارکن متحد ہو جائیں پنجاب بھر میں پیپلزپارٹی کو فعال بنانے کی ضرورت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1