پنجاب رورل ایمبولینس ریفرل سروس کا آغاز ، افتتاح خواجہ عمران نذیر نے کیا

پنجاب رورل ایمبولینس ریفرل سروس کا آغاز ، افتتاح خواجہ عمران نذیر نے کیا

 لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے اتوار کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے دفتر میں پنجاب رورل ایمبولینس ریفرل سروس کا افتتاح کیا۔یہ ایمبولینسز دوران زچگی خواتین کو بروقت ان کے گھر سے بنیادی مرکز صحت یاہسپتال شفٹ کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دیں گی جس سے حاملہ خواتین کو بروقت سہولیات نہ ملنے کی و جہ سے ہونے و الی ماں بچہ کی شرح اموات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔پہلے مرحلے میں 250 ایمبولینسز سسٹم میں شامل کی گئی ہیں۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے فیتہ کاٹ کر ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔مربوط پروگرام برائے ماں و نوزائیدہ بچہ او رغذائیت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اختر رشید ملک نے بتایا کہ یہ ایمبولینس سروس ریسکیو 1122کی طرز پر کام کرے گی جس کے لئے کال رسپانس سینٹر قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں 250ایمبولینسز کو چار ، چار بنیادی مراکز صحت کا کلسٹر بنا کر 24گھنٹے چلنے والے 800 بنیادی مراکز صحت کے ساتھ منسلک کیا جارہاہے۔میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ یہ ایمبولینس حاملہ خواتین کو کسی قسم کی پیچیدگی یا ڈلیوری کے لئے ٹیلی فون کال ملنے پر فورا گھر پہنچے گی اور متعلقہ خاتون کو بی ایچ یو پر پہنچائے گئی۔انہوں نے کہاکہ ایمبولینس کا ناجائز روکنے کے لئے اس سسٹم کو آؤٹ سورس کیا جائے گا تاکہ بہتر سروس کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایاکہ ایمبولینس سروس کے با رے آگاہی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے حلقہ میں حاملہ خواتین کو معلومات فراہم کر یں گی او رپمفلٹس پہنچائیں گی جن پر کال رسپانس سنٹر کا نمبر بھی درج ہوگا، خواجہ عمران نذیر نے مزید کہاکہ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبے میں بیماریوں کی روک تھام اور ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید میکنزم تیار کیا جا رہاہے جس سے آنے والے دنوں میں عوا م کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر بروقت دستیاب ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...