نثارعلی خاں اپنے فرض کی بجاآوری میں ناکام رہے،اشرف بھٹی

نثارعلی خاں اپنے فرض کی بجاآوری میں ناکام رہے،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چودھری نثارعلی خاں بحیثیت وزیرداخلہ اپنے فرض منصبی کی بجاآوری میں ناکام رہے ۔اس اہم ترین منصب پران کاہونا نہ ہوناایک برابر ہے ۔پاکستانیوں کووزیرداخلہ کی حیثیت سے اعتزازاحسن کی کامیابیاں آج بھی یادہیں ۔چودھری نثارعلی خاں کی ترجیحات کچھ اورہیں ،موصوف نے اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے قومی مفادات کوبلڈوز کیا۔ چودھری نثارعلی خاں کی ناکامی کاملبہ اداروں پرگرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔پاکستانیوں نے ان کی حالیہ پریس کانفرنس کومستردکرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا۔موصوف سے وزرات داخلہ کاقلمدان واپس لیاجائے۔چودھری نثارعلی خاں کااستعفیٰ شعبدہ بازی ہے ۔موصوف وفاقی حکومت کی کشتی پربوجھ ہیں،اگرانہیں ناؤسے نہ اتاراگیا تووہ اپنے ساتھ ساتھ سب کوڈبودیں گے۔وہ قینچی امرسدھومیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت جھرلوحکومت کوبچانے کے گناہ میں شریک نہیں،ہم نے جمہوریت کوسہارادیاکیونکہ ہم مزید تجربات وسانحات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کی قیادت کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان کودرپیش مختلف بحرانوں کامستقل سدباب کرناہے توجمہوریت کواس کاپوراوقت دیناہوگا۔پاناما لیگ کی سنگین غلطیو ں کی سزاجمہوریت کوہرگزنہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جب بھی ووٹ کاحق استعمال کیا توانہوں نے پیپلزپارٹی اور جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا ۔ وزیراعظم نوازشریف کواپنے بیرونی دوروں پر اپناموقف منوانانہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف امریکہ اورمودری سرکار کے کافی نزدیک مگراپنے ہم وطنوں سے بہت دورچلے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 1