عشق رسول مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے،محمداسماعیل شجاع آبادی

عشق رسول مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے،محمداسماعیل شجاع آبادی

لاہور( پ ر) عشق رسول مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے۔پیغام رسالت کو سمجھنا محبت رسول کا تقاضا ہے۔ حضور نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ماہ ربیع الاوّل کے بابرکت ایام ہمیں سیرت رسول پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتے ہیں۔ حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے۔رحمت عالم کے ذکر سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور سینے منور ہوتے ہیں۔حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتاآپ ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ گستاخان رسول کا بائیکاٹ کیا جائے اور عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا جائے۔امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے تعلیمات نبوی میں ہی دور جدید کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ : مسلمان سنت رسولﷺ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا ئیں تو انھیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مرکزختم نبوت کے خطیب مولانا محبوب الحسن طاہر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ مولاناقاری عبدالعزیزقاری مومن شاہ،قاری عبدالغفار ڈیروی،قاری فاروق عباسی،مولانا مسعوداحمد،،مولانا محمدقاسم گجر،مولانا محمودمیاں و دیگر علماء کرام نے جامع مسجدبیگمہ خان صدیق اکبر کالونی بند روڈہ لاہور میں سالانہ سیرت رحمۃ للعٰلمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والوں کو قیامت والے جناب نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی گا۔مسلمان ختم نبوت کے تذکرے کو اپنا اڑھنا بچھونا بنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت انھیں شکست نہیں دے سکتی کہا کہ اللہ کے پیغمبر ﷺ کا تذکرہ کرنا ایمان کی علامت ہے ربیع الاول کے مقدس مہینے میں مسلمان عملی طور پر اسلام کے ماتحت زندگی گزارنے کا عزم کریں ۔کانفرنس میں متعددقراردیں بھی منظور کروائی گئیں کہ حکومت قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے فزکس کے شعبے کا نام عبدالسلام قادیانی سے منسوب ختم کر کے ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام پر منسوب کرے،چکوال میں قادیانیوں کی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے،چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں ہرگز واپس نہ کیے جائیں۔حکومت سندھ خلاف اسلام بل واپس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...