رائے ونڈ،چائلڈلیبر کا خاتمہ حکومتی دعوے سیاسی نعروں تک محدود

رائے ونڈ،چائلڈلیبر کا خاتمہ حکومتی دعوے سیاسی نعروں تک محدود

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) چائلڈلیبر کا خاتمہ حکومتی دعوے سیاسی نعروں تک محدود جبکہ بھٹوں،ہوٹلوں ورکشاپوں اور فیکٹریوں میں کم سن بچوں سے کم اجرت پر مشقت کا دھندہ عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چائلڈلیبر کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے آئے روز بلندوبانک دعوے کئے جاتے ہیں مگر میاں برادران کے اپنے ہی شہر رائیونڈ اور گردو نواح میں گنگا الٹی بہتی ہے جن پھول جیسے بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتابیں ہو نی چاہئے وہی بچے اینٹوں کے بھٹوں ،ہوٹلوں ،ورکشاپوں ،چائے کے کھوکھوں اور فیکٹریوں میں مشقت کرتے نظر آتے ہیں ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ مذکورہ بچوں سے انتہائی کم اجرت پر مسلسل کئی گھنٹوں تک جبرن مشقت کروائی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں بچوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی عوامی نمائندوں کا بھی ہاتھ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...