شریف خاندان کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے ، سعدیہ سہیل

شریف خاندان کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے ، سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے بڑے مگرمچھوں کو سزا ہو گئی تو ملک سے نچلی سطح تک کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمہ پر کسی طرح سے سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے معاملے میں تحریک انصاف کے دو ٹوک موقف کی پوری قوم نے تائید کی ہے پاناما لیکس کا منطقی انجام قوم کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو رہی ہے داخلی اور خارجی معاملات پر حکومت کی سردمہری نے عوام میں شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں عوام کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں عنقریب عوام کی خواہشات پوری ہونے والی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...