سانحہ کوئٹہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر وزیر داخلہ سے استعفی لینا چاہیے، عمر کسانہ

سانحہ کوئٹہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر وزیر داخلہ سے استعفی لینا چاہیے، عمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر وزیر داخلہ سے استعفی لینا چاہیے۔وزیر اعظم اس پر اپنا کردار ادا کریں اور میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے استعفی لیں ۔کمیشن کی رپورٹ غلط نہیں ہو سکتی ۔چوہدری نثار میڈیا پر آکر جو وضاحتیں دے رہے ہیں ان پر کسی کو یقین نہیں ہے ۔انکی کوتاہی اور غلط بیانی سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو نا ماننا ن لیگ کی پرانی راویت ہے ۔رپورٹ میں جو حقائق بیان کیے گئے وہ میڈیا نے من و عن پیش کیے اس میں وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ میڈیا نے مرچ مصالحہ لگا کررپورٹ پیش کی درست نہیں ہے ۔میڈیا نے وہی دکھایا جو کمیشن کی رپورٹ تھی ۔