نئی آڈٹ پالیسی سے کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی، میاں طارق فیروز

نئی آڈٹ پالیسی سے کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی، میاں طارق فیروز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ نئی آڈٹ پالیسی سے کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی۔نئی آڈٹ پالیسی پر عمل درآمد فوری طور پر روک کر تاجروں کے حقیقی نمائندوں سے مشاورت کی جائے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ میاں سلیم نے کہا کہ حکومت پرانے ٹیکس ہولڈرز کو تنگ کرنے کی بجائے نئے کاروباری لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لیکر آئے تاک ان ڈائریکٹ ٹیکسز سے جان چھوٹ سکے اور FBR کو ریونیو کی مد میں زیادہ رقم اکھٹی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ڈالر کی قیمت108 ہونے سے ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ڈالر سی جڑی تمام درآمدات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ پراپرٹی پر ٹیکسز کی بھر مار ، پٹرولیم مصنوعات پر مختلف قسم کے ان ڈائریکٹ ٹیکسز ، FBR کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی وغیرہ ہی لوگوں کی ٹیکس نیٹ کو قبول نہ کرنے کی بنیادی وجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ میں کمی ، کرنٹ اکاؤنٹ میں مزید اضافہ ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سیلز ٹیکس کو سنگل پر لائے اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بجائے ڈائریکٹ ٹیکس پر انحصار کرے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاور انرجی کیلئے سستے وسائل کو بروئے کار لا کر انڈسٹری کو سستی توانائی فراہم کرے تاکہ کم پیداواری لاگت کے باعث عوام کو سستی اور معیاری اشیاء دستیا ب ہو سکیں۔