پی آئی اے سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی گئی

پی آئی اے سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی گئی

 لاہور (عامر بٹ سے) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن پی آئی اے سوسائٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی انٹی کرپشن نے انکوائری رپورٹ ہیڈ آفس میں طلب کر لی ہے جبکہ سوسائٹی میں جعلی اشٹام پیپرز کی فروخت اور پلاٹوں کی فائلوں کا ریکارڈ غائب کرنے کی صورت میں الگ سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکوائری کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن میں پی آئی اے کوآپریٹو سوسائٹی میں ایک ایک کنال کے پلاٹس پانچ پانچ مرلے کی صورت میں فروخت کی جانے کی نشاندہی کی گئی تھی جبکہ اس کے علاوہ پی آئی اے سوسائٹی میں جعلی این او سی استعمال کرنے کا انکشاف بھی منظر عام پر آ چکا ہے جس میں بھی لاکھوں روپے کا غبن کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایل ڈی اے کے بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے موقع پر پختہ تعمیرات بھی کی گئی ہیں جس کے باعث محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل تحقیقات کر رہے ہیں تاہم مزید انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی اشٹام پیپرز بھی استعمال کئے گئے تھے جن پر بعد ازاں محکمہ ریونیو میں انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا بلکہ مشتری اور بائع پر بھی الگ الگ مقدمات درج کروائے جس پر پی آئی اے سوسائٹی مزید بدنامی سے دوچار ہوئی اس کے علاوہ پی آئی اے سوسائٹی کے ارد گرد غیر قانونی طور پر قائم کی جانے والی تجاوزات نے جہاں سوسائٹی اور مین کمرشل روڈ کے حسن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے وہاں ٹاؤن انتظامیہ کا عملہ بھی یہاں سے دھاڑیاں لگانے میں مصروف ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ کوآپریٹو کے سیکرٹری نے لاہور بھر کی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے سروے کئے اور انتظامیہ کی باز پرس کی مگر پی آئی اے سوسائٹی کے بلاک G میں واقع پلاٹ نمبر 39 میں جمع ہونے والا گٹروں کا پانی پڑے پڑے خشک ہو چکا ہے اور گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے پی آئی اے سوسائٹی میں ڈینگی کی وبا بھی پھیل چکی ہے دوسری جانب روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی انٹی کرپشن نے لاہور ریجن میں چلنے والی انکوائری کو ہیڈ آفس میں ریکارڈ سمیت منگوا لیا ہے اور سوسائٹی میں ہونے والی مزید بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے انکشافات ہونے پر الگ سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا اور تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے سوسائٹی انتظامیہ میں شامل عہدیداران کی لسٹ بھی تیار کی جا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...