قوم کی لوٹی ہوئی دولت سوئس بینکوں سے واپس لائی جائے،سید بلال شیرازی

قوم کی لوٹی ہوئی دولت سوئس بینکوں سے واپس لائی جائے،سید بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں اور پانامہ لیکس میں پاکستانی قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس ادا کرکے حکومتی ریونیو میں اضافہ کرتے ہیں تاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی امور باآسانی سرانجام پاسکیں ۔عوام کے ٹیکسوں کی اربوں روپے کی سوئس بنکوں و پانامہ لیکس میں موجود رقم قوم کی امانت ہے جسے واپس لایا جانا انتہائی ضروری ہے۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سوئس بنیکوں میں پاکستانیوں کے فرضی اور بے نام اکاؤنٹس میں اربوں کھربوں روپے کی رقم موجود ہے جسے واپس لاکر پاکستانی عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سوئس بنکوں کی رقم پاکستان لائی جائے تو قوم کو قرضوں و ٹیکسوں سے نجات مل جائے گی سوئس بنکوں کی رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال میں لائی جائے تاکہ ملک پر بڑھتے ہوئے قرضوں کا لوڈ کم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔جس کا خاتمہ ضروری ہے اپوزیشن کی جانب سے گریٹر اقبال پارک کی سیکیورٹی کیلئے2.5ارب کے ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے بارے میں نشاندہی انتہائی افسوسناک ہے جو بلاجواز اور بلاٹینڈرہے کرپشن کی اس سکینڈل کو نظر انداز نہ کیا جائے۔اس کی تحقیقات کروائی جائے کیونکہ یہ عوام کے تحفظ کا مسئلہ ہے ۔