سوسائٹی کی جانب سے جعلی این او سی استعمال کئے جانے کا الزام بے بنیاد ہے،زاہد رفیق

سوسائٹی کی جانب سے جعلی این او سی استعمال کئے جانے کا الزام بے بنیاد ہے،زاہد ...

لاہور (اپنے نمائندے سے) پی آئی اے سوسائٹی کے صدر زاہد رفیق نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ سوسائٹی کی جانب سے رشوت وصولی اور جعلی این او سی استعمال کئے جانے کی اطلاع غلط ہے الیکشن میں ہارے ہوئے ہمارے مخالفین ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اور جھوٹی درخواستیں محکموں میں دے رہے ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے تجاوزات اور تعمیرات کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے یہ ذمہ داری براہ راست ایل ڈی اے پر عائد ہوتی ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی جانب سے جمعبندیوں کی تیاری کے حوالے سے رائج کی جانے والی مانیٹرنگ کی پالیسی کام کر گئی فتح گڑھ قانونگوئی کے پٹواری بھی کارکردگی کے میدان میں اتر آئے فتح گڑھ کے اعجاز نے سابقہ جمعبندی داخل کروا کر نئی شروع کی جانے والی جمعبندی بھی آخری مراحل تک اپ گریڈ کر دی تاجپورہ کے پٹواری نے بھی جمعبندی کا ریکارڈ اپ گریڈ کر دیا جبکہ قلعہ گوجر سنگھ، ساہواڑی، گنج اور گڑھی شاہو کا ریکارڈ براہ راست کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ افسران بالا کی شاباش لینے اور اپنی کارکردگی کو ظاہر کرنے کے خواہش مند پٹواریوں نے جمعبندی کی تیاری کے دوران انتھک محنت کا مظاہرہ دیکھانا شروع کر دیا ہے جس کی مثال فتح گڑھ قانونگوئی کے پٹواری کو دیکھ کر بخوبی لگائی جا سکتی ہے جس نے موضع فتح گڑھ کی جمعبندی سال 1996-97ء پچھلے ماہ داخل کروائی ہے جس میں 11 جلدوں کا ریکارڈ اپ گریڈ کیا گیا تھا تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ پٹواری نے نئی شروع کی جانے والی جمعبندی 2003-04 کے بھی 950 کھاتہ جات میں سے 750 کھاتہ جات مکمل کر لئے ہیں آئندہ ماہ تک 2003-04 کی جمعبندی داخل کروانے کی کوشش کر رہا ہے اس کے علاوہ تاجپورہ کے پٹواری طاہر شاہ نے جمعبندی سال 1999-2000 کا ریکارڈ اپ گریڈ کر دیا ہے اور اب نئی شروع ہونے والی جمعبندی سال 2003-04 کا ریکارڈ مکمل کر رہا ہے اسی طرح ہربنس پورہ کے پٹواری حیات موہل نے بھی جمعبندی کا ریکارڈ مکمل کر لیا ہے جس میں پی ٹی ڈی کے انتقالات کی تصدیق کے لئے بورڈ آف ریونیو میں انتقالات بھجوائے گئے جو کہ ویریفیکشن کے بعد جمعبندی کا ریکارڈ داخل کروا دیا جائے گا اس کے علاوہ سلامت پورہ کے پٹواری شفاقت علی بھی 1996-97 کی جمعبندی کا ریکارڈ آخری مراحل میں داخل کروا دیا ہے اور آئندہ چند روز میں سال 2000-01 کی نئی جمعبندی کی تیاری کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ قلعہ گوجر سنگھ، موضع ساہواڑی، گنج اور گڑھی شاہو کے موضع جات جمعبندیوں کے ٹارگٹ سے بری الذمہ نکلے ہیں اور ان موضع جات کو براہ راست پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے حوالے کرتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے فتح گڑھ قانونگوئی کے ریونیو آفسر اسماعیل شاہد اور قانونگو رانا مشتاق کا کہنا ہے کہ دن رات جمعبندیوں کے ریکارڈ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے پٹواری حلقہ صرف چار چار گھنٹے سوتے ہیں باقی دن اور رات کی الگ الگ شفٹوں میں جمعبندیوں کا کام پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف ہیں ریونیو آفیسر اسماعیل شاہد نے مزید بتایا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں فتح گڑھ قانونگوئی اپنے مطلوبہ ٹارگٹ سے بھی زیادہ جمعبندیوں کا ریکارڈ اپ گریڈ کرتے ہوئے دیکھائی دے گی انہوں نے بتایا کہ تحصیلدار شالیمار عمران صفدر کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار شاہد کلیانی کی زیر نگرانی یہ ریکارڈ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...