فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ ہمیشہ یاد رکھیں،رزکمالی

فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ ہمیشہ یاد رکھیں،رزکمالی
 فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ ہمیشہ یاد رکھیں،رزکمالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں‘ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ‘کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں ، میری پوری توجہ ماڈلنگ اور ہوسٹنگ پر ہے، میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے۔ رزکمالی نے کہا کہ اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے،منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے‘ مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔ رزکمالی نے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید :

کلچر -