ٹریفک اصولوں سے آگاہی کے لیے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں خصوصی سیمینار

ٹریفک اصولوں سے آگاہی کے لیے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں خصوصی سیمینار

لاہور (ادبی رپورٹر) گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق طلبہ و طالبات میں ٹریفک کے اصولوں کا شعور بیدار کرنے کے لئے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر یٰسین نے کی ٹریفک پولیس کے نمائندے محمد ارسلان بھٹی نے حادثات کی روک تھام کے لیے نہایت مفید لیکچر دیا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر نعیم اکبر یٰسین نے ’’پاکستان‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیکچرز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سیمینار میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4