محمد زابر سعید کو لاہور جرنلسٹس فورم کیجانب سے بیسٹ بلاگر آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا

محمد زابر سعید کو لاہور جرنلسٹس فورم کیجانب سے بیسٹ بلاگر آف دی ائیر ایوارڈ ...

لاہور(پ ر)لاہور جرنلسٹس فورم کے صدر249معروف دانشور249سینئر صحافی اور محقق صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر نے کہا ہے کہ پاکستان اگر ایک جسم ہے تو نظریہ پاکستان اسکی روح ہے لیکن آج کل نظریہ پاکستان کا مذاق اڑانا ایک فیشن بن گیا ہے نئی نسل کو بیکار اور فضول بحث و مباحثہ میں الجھا کر نام نہاد دانشور طبقہ فرسٹریشن میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہا ہے پاکستان سوشل میڈیا رائیٹرز فورم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کواپنی خود احتسابی کے ساتھ ساتھ مثبت کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا تاکہ نئی نسل نظریہ پاکستان کی اہمیت کو سمجھے.اس موقع پر محمد زابر سعید کو فورم کی طرف سے بیسٹ بلاگر آف دی ائیر 2016 ایوارڈ دیا گیا.استقبالیہ میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر غلام مصطفے ٰ حبیب اللہ249عالمی شہرت یافتہ ترک سکالر اور پنجاب یونیورسٹی رومی چئیر کے سربراہ ڈاکٹر درمش بلگر249ڈاکٹر وحید الرحمن خان249ڈاکٹر اعجاز الحق اعجاز249 نامور تاریخ دان قائم جعفری249 کاشف منظور مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات249 سینئر صحافیوں اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4