پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان یورپین کمیشن کی جانب سے نوازی گئی 4 ماہ کی وزیٹنگ پروفیسر شپ مکمل کر کے واپس آگئے

پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان یورپین کمیشن کی جانب سے نوازی گئی 4 ماہ کی وزیٹنگ ...

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی و لائف سائنسز و سابق رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان یورپین کمیشن کی جانب سے نوازی گئی 4 ماہ کی وزیٹنگ پروفیسر شپ مکمل کر کے یونان سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کا یہ اعزاز ہے کہ ان کی تحقیقات اور تعلیمی کرئیر کی بنیاد پر انہیں یورپین کمیشن کی پوسٹ ڈاکٹورل لیڈر اکیڈیمک سٹاف وزٹینگ پروفیسرشپ سے نوازا گیا۔ فیلوشپ کا مقصد پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ، تعلیم و تربیت کو پاکستان اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے مابین فروغ دینا ہے اور ڈاکٹر نعیم خان کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ ان کی سائنسی تحقیقات کے باعث وہ مسلسل دو مرتبہ ایراس مس منڈس فیلوشپ مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے کروشیا کی یونیورسٹی میں اپنی 6 ماہ کی فیلوشپ مکمل کی تھی۔ ڈاکٹر نعیم خان نے اپنے تیس سالہ کریئر میں 30 اعزازات حاصل کئے ہیں اور بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں ان کی 47 جبکہ موقر قومی تحقیقی جرائد میں ان کے 49 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...