انجمن طلباء اسلام پنجاب (شمالی )کاپہلا’’پنجاب عاملہ اجلاس

انجمن طلباء اسلام پنجاب (شمالی )کاپہلا’’پنجاب عاملہ اجلاس

لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام پنجاب (شمالی )کاپہلا’’پنجاب عاملہ اجلاس ‘‘ سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہورمیں زیرصدارت ناظم اے ٹی آئی پنجاب محمد ارشد قادری منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ناظمین ،جنرل سیکریڑیز اورمختلف ڈوثیرنل ناظمین اور جنرل سیکریڑیز اور پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے ذمہ دارن نے شرکت کی ۔اجلاس میں پنجاب کے اضلاع کے ناظمین اپنی اپنی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل تیار کیا اور مختلف امور پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کے ذمہ دارن ارشد قادری ،حمزہ علی قادری ،یاسر حسین انجم ،محمد اکرم رضوی اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں کیا کیے گئے اہم فیصلوں میں کہا گیا کہ اے ٹی آئی پنجاب شمالی فروری میں لاہور میں تین روزہ صفہ تربیتی ورکشاپ منعقد کروائے گی ،ناظم ورکشاپ صوبائی ترجمان محمد اکرم رضوی کو مقرر کیاگیا ہے ۔

جبکہ صوبائی قیادت پنجاب بھر کا تفصیلی دورہ کرے گی ۔اس موقع پر ناظم پنجاب محمد ارشد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو گالیاں بکنے اورتشدد کا نشانے بنانے والے طلبہ کے نمائندہ نہیں ہوسکے ۔نام نہاد اسلامی غنڈوں کو لگام ڈالی جائے ۔جامعہ پنجاب میں کسی کی داد گیری نہیں چلنے دیں گے ۔اساتذہ پر پتھراؤ شرمناک عمل اور ناقابل برداشت ہے ۔انجمن طلباء اسلام کسی کوپنجاب یونیورسٹی کے 43000ہزار طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازات نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت جامعہ پنجاب میں ٹارگیڈآپریشن کرے اور یونیورسٹی میں پولیس چوکیاں قائم کرے ۔تعلیم پر ٹیکس لگاکر حکمرانوں نے آنے والی نسلیں گروی رکھ دی ،آئے روز فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے، انجمن طلباء اسلام تعلیمی اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دے گی، ملک میں 2کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں،قانون ناموس رسالت ﷺمیں تبدیلی کی کسی کوششیں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے،تعلیمی اداروں میں ثقافت کے نام پر کثافت ہورہی ہے،بلوچستان آتش کدہ بنا ہواہے، نیشنل ایکشن پلان کے خلاف سازشیں شروع ہو گئی ہیں۔ فضل الرحمن کے نیشنل ایکشن پلان کے خلاف بیانات قابل مذمت ہے۔ شہدائے آرمی پبلک سکول کا لہو ہم سے قومی اتحادکا تقاضا کررہا ہے۔ ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4