گلزار منصور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،چودھری وقار احمد

گلزار منصور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،چودھری وقار احمد

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) گلزار منصور سوسائٹی ملتان روڈلاہورکے نو منتخب صدر چودھری وقاراحمد نے کہا ہے ہم اعتماد کرنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے منصورہ ٹو کے رہائشیوں کو تبدیلی نظر آئے گی اپنے منشور پر عمل کریں گے ہم نعرے لگانے والے نہیں ہیں عمل کرنے والے لوگ ہیں روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری وقار احمدنے کہا ہم گلزار منصور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے حل کے لیے جامعہ پلان زیر غور ہے ،انہوں نے کہا آج تک صرف وعدے کیے گئے ہیں یا نعرے لگائے گئے ہیں ہم کام کریں گے اور کام ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...