پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دم لے گی،چودھری عمران جٹ

پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دم لے گی،چودھری عمران جٹ

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری عمران جٹ تھیم نے کہاکہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ایک نیا روشن اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر دم لیں گی جہاں عوام کو انصاف ،اچھا روزگاراور تحفظ مل سکے اور قانون کی بالا دستی ہو ،بہت جلد عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے پی ٹی آئی پانامہ لیکس کو منطقی انجام پہنچا کر دم لے گی وہ ان خیالات کا اظہار مانگاروڈ کوٹ نہال احمد میں ایک کارنر میٹنگ میں کر رہے تھے انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی پوری دنیا نے دیکھا چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کو احتساب کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرکے مثال قائم کردی ہے اس موقع پر انکے ہمراہ رانا پپو ، راناخورشید ،چوہدری عابد اورکارکنان کی کافی تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی وی آئی پی کلچر بسر کررہے ہیں اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے پاکستانی عوام ن لیگ کی حکومت سے جان چھڑوانے کیلئے کرپشن زدہ حکمرانوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کندھے سے کندھا ملارہی ہے۔

ن لیگی ملک کنگال اور اپنے آپ کو خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں عوام سے بنیادی سہولیات چھین لی گئیں ہیں ملک کو قرضوں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبویا جا رہا ہے عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی عوام کے حق کی جنگ لڑرہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4