صوبائی دارالحکومت ۔ چور ڈاکو کو دنناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ۔ چور ڈاکو کو دنناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ...

لاہور (وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرا ئع کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اصغر کے گھرمیں گھس کر اس کے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیااور 1لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نواز سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور کار،کاہنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار نیامت علی سے ایک لاکھ روپے اور کار چھین لی۔جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں زاہد کی فیملی سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اقبال سے ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،موبائل اور بیٹریاں ،ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے یوسف سے 5لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،مسلم ٹاؤن میں ڈ اکوؤں نے مبشرہ سے 2لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے غلام محمد اور اس کی بیوی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و طلائی کڑے، شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے سہیل اختر اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 1لاکھ 73سو روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔ لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے خادم حسین سے 1لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے احسن سے 1لاکھ 41ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ہر بنس پورہ میں ڈاکوؤں نے زیب سے 95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے زینب بی بی سے 1لاکھ 46ہزار مالیت کی نقدی وزیورات ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے خرم کے اہل خانہ سے 1لاکھ 35ہزار مالیت کے زیورات لوٹ لئے ۔نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے عمر اور اس کی بیوی سے 90ہزار مالیت کی نقدی و طلائی انگوٹھیاں،ریس کور س میں ڈاکوؤں نے علیم سے 20ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے حبیب سے 25ہزار مالیت کی نقدی چھین لی ۔ علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن میں طاہر،قلعہ گجر سنگھ میں نذر عباس کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس بی میں عبد الوحید ،باغبانپورہ میں رمضان ،اسلام پورہ میں ساجد،اقبال ٹاؤن میں ریاض،ملت پارک میں سراج الحق،سمن آباد میں ارمان،ساندہ میں اعجازاور شوکت ،نواب ٹاؤن میں عادل،جوہر ٹاؤن میں سلمان،گارڈن ٹاؤن میں طیب اور لیاقت آباد میں عدیل خادم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی