اے ایس آئی کو اچھی کارکردگی کے اعتراف اور بہادری پر انعام اور سرٹیفکیٹ

اے ایس آئی کو اچھی کارکردگی کے اعتراف اور بہادری پر انعام اور سرٹیفکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی وزیربرائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نبیل شہزاد کو اچھی کارکردگی کے اعتراف اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر 10ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر نبیل شہزاد نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران گاڑی نمبری LEA-16-6054کو مشکوک سمجھتے ہوئے چیک کیا تو دوران چیکنگ گاڑی میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ جس پر اے ایس آئی نبیل شہزاد نے گاڑی میں سوار منشیات کے 2 سمگلروں اظہر بٹ اور طارق محمود کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 65کلو چرس اور 25کلو افیون برآمد کرلی۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں منشیات کی دفعات 9C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -