مسلم ٹاؤن، 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں منتقل

مسلم ٹاؤن، 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،مردہ خانہ میں منتقل

لاہور(وقائع نگار) مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کے کنارے ایک 45سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید : علاقائی