شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاپندی کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے :کیپٹن احمد مبین

شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاپندی کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سگنلز و لین لائن کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔شہریوں کو ایک دوسرے کو راستہ دے کر مہذب قو م ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ۔ٹریفک وارڈنز شاہراؤں پر عوام کو محفوظ سفر اور ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی کے سفر سے روکیں تا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈال سکیں۔ اُنہوں نے ان خیالات کااظہارمیڈیاسے گفتگوکے دوران کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہناتھا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی ہے۔اس کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد ہیلمٹ نہ پہننے اور کم عمر ڈرائیورز کی ہوتی ہے۔ ڈی آئی ٹریفک نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کیاجا سکے۔

مزید : علاقائی