لاڑی اڈہ، ٹریفک وارڈن نے گمشدہ بچی کو پولیس کے سپرد کر دیا

لاڑی اڈہ، ٹریفک وارڈن نے گمشدہ بچی کو پولیس کے سپرد کر دیا
 لاڑی اڈہ، ٹریفک وارڈن نے گمشدہ بچی کو پولیس کے سپرد کر دیا

  

لاہور(وقائع نگار) لاڑی اڈہ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نے 15سالہ گمشدہ بچی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 15سالہ صائمہ راولپنڈی کی رہائشی ہے اور اسلام آباد میں ایک گھر میں کام کرتی تھی،وہ گھر کے مالک کے تشدد سے تنگ آ کر وہاں سے بھاگ گئی اور لاہور پہنچ گئی۔ لاڑی اڈہ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نعیم نے بچی کو پریشان دیکھ کر اس سے تفصیلات پوچھیں اور بعد ازاں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید : علاقائی