ہربنس پورہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،مقدمہ درج

ہربنس پورہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،مقدمہ درج

لاہور(وقائع نگار) ہربنس پورہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اْس کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر ابرار نامی پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1000 سے زائد تیار شدہ پتنگیں اور خام مال برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا، اطلاع ملنے پراس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ فروری میں بسنت سے پابندی ہٹانے کی خبر کے بعد تیاریاں کررہا تھا۔

مزید : علاقائی