پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے ایک ارب کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے ایک ارب کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) پنجاب حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی، حکومتی کمیٹی نے روس سے وزیراعلیٰ کو نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلقہ رپورٹ دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے اعلیٰ افسران پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کچھ روز قبل روس روانہ ہوئی۔ کمیٹی میں سیکرٹری محکمہ معدنیات و کان کنی ڈاکٹر ارشد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر مدثر ریاض ملک اور چیف پائلٹ کرنل ریٹائرڈ صفدر حسین سمیت فلائٹ انجینئر لیفٹیننٹ کرنل ناصر محمود شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق حکومتی کمیٹی نے روس میں سوا دو ارب روپے کا ہیلی کاپٹر خریدنے کے حوالے سے معاملات طے کرلئے ہیں، پنجاب حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی۔ حکومتی کمیٹی نے روس سے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری سے متعلقہ رپورٹ بھی دیدی۔

مزید :

علاقائی -