بلاول سے خوفزدہ چوہدری نثار بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

بلاول سے خوفزدہ چوہدری نثار بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

مٹیاری(آئی این پی) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار بلاول بھٹو کی شہرت سے خوفزدہ ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں ، گزشتہ روز کی تقریر کے بعد وزیراعظم اور وزیر داخلہ دونوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔اتوار کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو کے ایک ایک لفظ کو ٹھیک سمجھتے ہیں، اگر ان کے 4 مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے اور اگر سندھ میں سیاسی زلزلہ آیا تو پورے ملک میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے، 27دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکن (ن)لیگ کے خلاف میدان میں ہوں گے۔مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شہرت سے خوفزدہ ہوکر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں اور گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ بہت سے وزیر ایسے ہیں جو طالبان کے حامی ہیں، وزیرداخلہ نا اہل ہیں اور اب وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ دونوں کو ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

مولابخش چانڈیو

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...