چین نے قبضے میں لیا گیا ڈرون واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی،امریکہ

چین نے قبضے میں لیا گیا ڈرون واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی،امریکہ

بیجنگ(اے این این)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسے باور کرایا گیا ہے کہ چین اس آبی ڈرون کو واپس کر دے گا جسے اس نے بحیر جنوبی چین سے قبضے میں لیا تھا۔پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے حکام کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے بعد ہمیں یہ باور کرایا گیا ہے کہ چین امریکہ کے آبی ڈرون کو واپس کر دے گا۔چین کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر ضرورت سے زیادہ ردِ عمل دے رہا ہے۔چین کی جانب سے یہ ردِ عمل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئے جانے والے ٹویٹ کے چند گھنٹوں کے بعد سامنے آیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں چین پر چوری کا الزام عائد کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی بحری جہاز یو ایس این ایس بوڈچ سمندری سطح کا سروے کرنے والا شپ اس ڈرون کو نکالنے والا تھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...