انیل کماردھسمانا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سربراہ مقرر

انیل کماردھسمانا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے فوج اور فضائیہ سمیت ملک کی خفیہ ایجنسیوں میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ انیل کمار دھمسانا کو بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کے عہدے کی مدت دو سال ہوگی۔ انیل دھمسانا نے 1981ء4 میں ا?ئی پی ایس افسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا ا?غاز کیا تھا۔ انہوں نے 1993ء4 کو ریسرچ اینڈ انیلسس (را) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے دھمسانا کو گزشتہ 7 ماہ سے اہم ذمہ داریاں بھی سونپی ہوئی تھیں۔ انیل کمار دھمسانا خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے موجودہ راجندر کھنہ کے نائب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، جو یکم جنوری 2017ء4 کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے

مزید :

صفحہ اول -