چوہدری نثارنے استعفیٰ نہیں دینا تھا تو سپریم کورٹ جا کر صفائی پیش کرتے‘ فواد چوہدری
لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وفاق کے نمائندے ہیں انہیں استعفے کے ساتھ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ نے استعفیٰ نہیں دینا تھا تو اپنے وکیل کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپنا موقف دیتے۔ وفاقی وزیر کی حیثیت سے انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک جج کو جس طرح چیلنج کیا ہے یہ بہت ہی نامناسب رویہ ہے۔