پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے،تخت لاہور کے برے دن آ گئے،شوکت محمود بسرا

پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے،تخت لاہور کے برے دن آ گئے،شوکت محمود بسرا

اسلام آباد(پ ر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا نے پنجاب میں لاقانونیت کے وزیر رانا ثنااللہ کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لئے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ گلوبٹ کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے یہ منظر بھی اپنے ذہن میں رکھے کہ دو تھپڑ کھانے کے بعد گلوبٹ عدالتی احاطے میں بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے لگا تھا۔ شوکت محمود بسرا نے کہا کہ تخت لاہور کے پیادوں کے لئے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔ رانا ثنااللہ اور ان کے آقا ماڈل ٹاؤن میں معصوم انسانوں کے خون کا حساب دینے کے لئے جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کے میدان میں آنے کے بعد ان کو لگ پتہ جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...