سانحہ حویلیاں کے بعداے ٹی آرطیارے کی پہلی پرواز انتظامیہ نے بکرے کاصدقہ دیا

سانحہ حویلیاں کے بعداے ٹی آرطیارے کی پہلی پرواز انتظامیہ نے بکرے کاصدقہ دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے طیارہ حادثے کے بعد پہلے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد اے ٹی آر طیارے کو پرواز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارہ ملتان کے لیے پرواز بھرنے کے لیے تیار تھا تا ہم اس پرواز کو محفوظ اور حادثے سے بچا نے کے لیے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 10 اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن کردیا گیا تھا جس کے بعد آج اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر طیارہ 661 حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھاجس میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...