رائیونڈ، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

رائیونڈ، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)کوٹ لکھپت روڈ پر ٹائر پھٹنے سے ٹرک کلابازیاں کھاتے ہو ئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو موٹرسائیکلیں بھی ٹرک کی زد میں آ گئیں جس سے ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات اور عینی شاہدین کے مطابق موضع دھوندھے کے مقام پر کوٹ لکھپت روڈ پر کاہنہ سے آنے والا ٹرک تیر رفتاری کے باعث اگلا ٹائر پھٹ گیاجس سے وہ پھاٹک پرگزرنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا یا اور قلابازیاں کھاتا ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا ۔ ٹریکٹر ٹرالی اینٹوں سے لوڈ تھی جس نے دوموٹرسائیکلوں کو روند ڈالا جبکہ ایک موٹر سائیکل پر ایک خاتون اور ایک مرد سوار تھا دوسری موٹر سائیکل پر اکیلا مرد سوار تینوں بری طرح مسخ ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیور اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اور ہیلپر تمام موقع سے فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کو کلیرکروا کر ٹریفک بحال کرادی اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...