اصلاحات کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں ، قبائل اپنے مستقبل کا تعین خود کرینگے :فضل الرحمن

اصلاحات کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں ، قبائل اپنے مستقبل کا تعین خود کرینگے :فضل ...

پشاور(جنرل رپورٹر )جمعیت علماء اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایف سی آر کو مانا ہے نہ مانیں گے جبکہ اصلاحات کے نام پربنائی گئی کمیٹی غیر اصلاحی فیصلے کرنے جا رہی ہے۔ پشاور میں قبائل امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں کسی کی غلامی نہیں مانتے اور نہ ہی فرنگیوں کے قانون کو لہٰذاقبائل اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرینگے، جناح کنونشن سنٹر میں ہونیوالے کانفرنس میں تمام سیاسی قیادت نے قبائلیوں کے مطالبات کی تائید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کہ سرتاج عزیز نے دو سو لوگوں سے ملاقات کر کے رپورٹ تیار کی ہے تاہم حکومت جو بھی فیصلہ کرے عمل قبائل کے ووٹ دینے سے ہی ہوگا۔ قبائل کوسیاسی آزادی دی ہے مگر اپنے فیصلوں کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے شہر حلب اور برما میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور 23دسمبر کو ان مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...