پیپلز پارٹی کا پانامہ بل قومی اسمبلی سے پاس کروانے کیلئے سیا سی قوتوں سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی نے پانامہ بل قومی اسمبلی سے پاس کروانے کے لئے سیاسی قوتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ۔ پیپلز پارٹی قیادت نے اسمبلی کی تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بل پاس کروانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں سے رابطے کیے جائیں گے ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو سینیٹ کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرلینا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پانامہ بل کو سینیٹ نے واضح اکثریت سے پاس کیا ہے ۔ حکومت کے پاس موقع ہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے بل کو پاس کرکے سمجھداری کا مظاہرہ کرے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف سے بھی رابطے کا امکان ہے ۔