بلاول نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کیا ، لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز کرینگے :مریم اورنگزیب

بلاول نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کیا ، لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز کرینگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،پاناما دستاویزات میں بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے،بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پاناما دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں، اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ (ن) کی فتح ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،بلاول جب اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے بلاول کی آج کے اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا ۔وزیرمملکت نے کہاکہ بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پاناما دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں پاناما دستاویزات میں البتہ بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -