زرداری واپس آکر اپوزیشن کاگرینڈ الائنس بنائینگے،نجی ٹی وی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر وسابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر اپوزیشن کے اتحاد کی کوششیں شروع کر دی گئیں اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس اور انتخابی الائنس کا بھی ٹاسک بھی آصف زرداری کے سپر د کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 23دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیاہے اور ان کی واپسی پوزیشن کے اتحاد کی کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا ٹاسک بھی آصف زرداری کے سپر د کر دیا گیاہے جبکہ اپوزیشن اتحادکوانتخابی الائنس میں بدلنے کامشن بھی آصف زرداری کے سپردکیا گیاہے۔وطن واپسی پر آصف زرداری پس پردہ رابطے اورحکمت عملی طے کریں گے جبکہ عوامی سطح پرقیادت،فرنٹ فٹ پرسیاسی اننگزکی ذمہ داری بلاول کے سپرد کی گئی ہے۔ آصف زرداری سیاسی مصروفیات کے علاوہ بیرون ملک بھی آتے جاتے رہیں گے۔
گرینڈ الائنس