پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کیخلاف مظاہرے

پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی ...

لاہور/حافظ آباد/شیخوپورہ (خبر نگار، آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ‘خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائنزامجدلطیف نے کہا ہے کہ قدرتی گیس انتہائی سستی ہونے کے باعث اس کا بے دریغ ضیاع کیا جارہاہے ‘گیس کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں مگر جہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہوگی وہاں سخت ایکشن لیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقہ جو ہر ٹاؤن ‘سمن آباد اور تاج باغ سمیت دیگر مقامات کے علاوہ شیخوپورہ ‘حافظ آباد ‘گوجر نوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں بد تر ین کمی وجہ سے عوام حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہے ، ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں شام کے اوقات میں گیس کا پر یشر 10فیصد سے بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانے پکانے سمیت دیگر معاملات میں شد مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف نے کہا کہ ایک گھر کا اوسطاًبل تین سو روپے تک آتا ہے جبکہ ایک ہزار روپے سے زیادہ کسی کا بل نہیں ہوتا ، اس کے مقابلے میں جن علاقوں میں قدرتی گیس نہیں اور ایل پی جی کا استعمال ہوتا ہے ان کے اخراجات بھی دیکھ لئے جائیں‘ قدرتی گیس انتہائی سستی ہونے کے باعث اس کا بے دریغ ضیاع کیا جارہاہے اور ایک ماچس کی تیلی سے جلائے جانے والے چولہے پرصبح کے ناشتے سے لے کر رات تک کا کھانا تک بنتاہے، عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گیس کا ضیاع نہ کر یں بلکہ ضرورت کے مطابق ہی گیس استعمال کی جائے کیونکہ پہلے ہی پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر