مریم اورنگزیب اپنے لوگوں کو اخلاقیات کا درس دیں،بلاول کی سیاسی استاد بے نظیربھٹوتھیں،ترجمان بلاول ہاوس
کراچی (آئی این پی)ترجمان بلاول ہاوس کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کوبتاناچاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی استادان کی والدہ بے نظیربھٹوتھیں۔اتوارکو وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلاول ہاوس کاکہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کوبلاول بھٹوکی پریس کانفرنس اچھی طرح سننی چاہیے تھی،وہ بلاول کی بجائے اپنی کابینہ کے لوگوں کواخلاقیات کادرس دیں۔