پنجگور،ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر، ایک شخص جاں بحق
پنجگور(آئی این پی )پنجگور کے سرحدی علاقے میں ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسو نے بتا یا ہے کہ پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئے اور اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حدود سے فائرنگ بھی کی گئی جو تقریبا ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی ۔