وزیر داخلہ سے ملاقات دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی ،ترجمان

وزیر داخلہ سے ملاقات دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ کی خواہش پر ہوئی ،ترجمان

اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کونسل سے وزیر داخلہ کی ملاقات تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی جس کا تمام عمل کا ریکارڈ موجود ہے۔یہ بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ کی ملاقات وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوئی۔اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ کی ملاقات وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوئی۔یہ بات حیران کن ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا چاہتے ہیں۔ دفاع پاکستان سے وزیر داخلہ کی ملاقات اس تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی اور اس تمام عمل کا ریکارڈ موجود ہے۔

مزید : صفحہ اول