شہید بینظیر کی برسی میں شرکت کیلئے لاڑکانہ جانیوالا سائیکل سوار قافلہ ملتان پہنچ گیا

شہید بینظیر کی برسی میں شرکت کیلئے لاڑکانہ جانیوالا سائیکل سوار قافلہ ملتان ...

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کو گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں سالانہ برسی میں شرکت کے لئے جانے والا ر اولپنڈ ی لیاقت باغ سے جیالے سائیکل سوار کارکنوں کا قافلہ ملتان پہنچ گیا جیالے سائیکل سوار کارکنوں محمد قاسم، اکبر فوجی، اللہ دتہ بھٹی، غلام مصطفی، (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

حبیب اللہ، محمد شفیق اور عمران کا ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی ودیگر رہنماؤں خواجہ رضوان عالم ، ایم سلیم راجہ ، سلیم الرحمن میؤ ، مرزا نزیر بیگ ، حاجی اللہ بخش بھٹہ ، چوہدری یسین ، عبد الرؤف لودھی ،منظور قادری نے ملتان پریس کلب کے سامنے ان کا شاندار استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں ان پر نچھاور کیں اور ان کے سائیکل پر پنڈی سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ برسی میں شرکت پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ سائیکل سوار جیالے کارکنوں سے آج سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ملاقات کریں گے اور کارکنوں کا قافلہ کل ملتان سے گڑھی خدابخش لاڑکانہ جانے کے لئے روانہ ہو گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر