سنگم تھیٹر‘ 2اداکارائیں گتھم گتھا‘ ایک دوسرے کے منہ نوچ لیے‘ کپڑے تار تار

سنگم تھیٹر‘ 2اداکارائیں گتھم گتھا‘ ایک دوسرے کے منہ نوچ لیے‘ کپڑے تار تار

ملتان(خصوصی رپورٹر)سنگم تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ’’جانوایزی لوڈ کروا دو‘‘میں دو اداکارائیں معمولی تکرار میں تلخ کلامی کے بعد دست وگریباں ہوگئیں۔جنہوں نے لڑتے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ہوئے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ایک اداکارہ کی درخواست پر تھانہ بوہڑ گیٹ نے ہدایتکار وپروڈیوسروں اداکاراؤں سمیت 5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کردیا۔واقعہ کے مطابق رات ایک بجے کے قریب سنگم تھیٹر میں ڈرامہ کے دوران گرین روم میں اداکارہ منزہ ملتانی اور لیلیٰ راج کے درمیان بحث وتکرار میں ایک دوسرے کو برا بھلا کہا گیا۔بعدازاں دونوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔جنہوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔ناخن مارکر ایک دوسرے کو زخمی کیا اور بعد میں ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔اس جھگڑے کے بعد ڈرامہ فوراً بند کردیاگیا۔شورشرابہ سن کر ڈرامہ شائقین گرین روم اور تھیٹرکے باہر جمع ہو گئے۔تاہم اداکارہ منزہ ملتانی نے15پر کال کرکے پولیس بلا لی۔جنہوں نے دونوں اداکاراؤں سمیت اداکارہ عظمی خاور،ڈرامہ پروڈیوسر مقبول قریشی اور عمران گجر نامی شخص کو بھی اٹھا لیا اور تھانے لے آئے۔اداکارہ لیلیٰ راج کے مطابق ڈرامہ میں انٹری کرنے کے لئے اس نے منزہ ملتانی سے جگہ چھوڑنے کے لئے کہا تو اس نے بدتمیزی کی اور اسے دھکا دے دیا جبکہ گالیاں بھی دیں۔جس پر جھگڑا ہوا۔دوسری طرف منزہ ملتانی نے تھانہ میں بیان دیا کہ لیلیٰ راج سمیت عظمی خاور ہدایت کار آغا ساجد،مقبول قریشی، عمران گجر نے تشدد کا نشانہ بنایا اوراس کا قیمتی سامان بھی چرا لیا اور ان کی سرپرستی سنگم تھیٹر کے ٹھیکے دار وپروڈیوسر اعجاز چودھری کررہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ صلح کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اداکارہ منزہ ملتانی کی درخواست پر تھانہ بوہڑ گٹ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے تاہم ضمانت کے لئے اداکارائیں اور پروڈیوسرز آج عدالت سے رجوع کریں گے جبکہ منزہ ملتانی کی جانب سے اس واقعہ پر آج پریس کانفرنس متوقع ہے۔دریں اثنا سنگم اور بابر تھیٹر کے فنکاروں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیلی راج سنیئر آرٹسٹ ہے جس کے خلاف منزہ ملتانی کی جانب سے جھگڑ اکرنے اور کی جانے والی پولیس کاروائی غلط ہے اس معاملے کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت تھی فنکاروں نے جونئیر اداکارہ منزہ ملتانی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...