اداکارؤں میں جھگڑا اور پولیس کارروائی فوکل پرسن نے سنگم تھیٹر تا حکم ثانی بند کر دیا

اداکارؤں میں جھگڑا اور پولیس کارروائی فوکل پرسن نے سنگم تھیٹر تا حکم ثانی ...

ملتان (خصوصی رپورٹر) اداکاراؤں کے مابین جھگڑااور پولیس کارورائی کا نوٹس لیتے ہوئے فوکل پرسن میا ں عبدالغفور نے تاحکم ثانی سنگم تھیٹربند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،ہفتہ کی شب سنگم تھیٹر پر اداکارہ منزہ ملتانی اور لیلیٰ راج کے مابین جھگڑے کے نتیجے میں تھانہ بوہڑ گیٹ کی طرف سے ڈرامہ پروڈیوسر،ہدایتکاراوراداکاراؤں کے خلاف پرچہ درج ہونے پر ای ڈی او کمیونٹی وفوکل پرسن میاں عبدالغفور نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تاحکم ثانی تھیٹر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اطلاع تھیٹر پروڈیوسر اورمتعلقہ تھانے کو کر دی ہے۔

سنگم تھیٹر بند

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...