ایف آئی اے پنجاب کے زونل دفاتر کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ایف آئی اے پنجاب کے زونل دفاتر کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا حکم

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر کے زونل دفاتر کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو عدالتی اشتہاری اور محکانہ اشتہاری ملزمان کیلئے تشہیری مہم بھی شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے ان اشتہاری ملزمان میں زیادہ تر انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث ہیں ۔ ایف آئی اے ملتان آفس نے ہر تفتیشی آفسر کو 31 دسمبر تک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک جاری کر دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...